محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست تا 2 ستمبر اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 سے 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں 30 تا 31 اگست تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وسطی و جنوبی پنجاب میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی 29 سے 31 اگست کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔
خیبرپختونخواہ میں بھی 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں، جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ اور بنوں میں بھی 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، باغ، حویلی، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں 29 اگست تا 2 ستمبر شدید بارشیں متوقع ہیں، جبکہ گلگت بلتستان میں 29 تا 31 اگست تک بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، دیامر، استور، غذر اور گانچھے میں بھی 29 تا 31 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں 30 اگست تا 2 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں اور ممکنہ شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ ٹھٹہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر میں بھی 30 اگست تا 2 ستمبر بارشیں متوقع ہیں، جبکہ حیدرآباد، دادو، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور میں 30 اگست تا یکم ستمبر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، لسبیلہ اور قلات میں 29 اگست تا یکم ستمبر بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث ان علاقوں میں بھی موسمی خطرات بڑھ سکتے ہیں۔






