مالاکنڈ میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ اپنے بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے اور زخمی حالت میں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پولیس کے مطابق وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور جاں بحق ہوگئے۔
یہ واقعہ دو ہفتے قبل پیش آیا، جب مفتی کفایت اللہ کے بیٹے معتصم باللہ نے گھر میں اہلخانہ پر فائرنگ کی تھی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ کے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ خود وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔
حادثے نے نہ صرف خاندان بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی صدمہ پیدا کیا ہے اور اس واقعے پر پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔






