کراچی میں بل ادا کرنیوالوں یا بجلی چوری نہ کرنے والوں کو تو بجلی ملنی چاہیے: سندھ ہائیکورٹ

0
212

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر دلائل طلب کر لیے اور سماعت ملتوی کر دی۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ بروقت بل ادا کرنے والے یا بجلی چوری نہ کرنے والے صارفین کو بجلی فراہم ہونی چاہیے۔ عدالت نے کے الیکٹرک سے استفسار کیا کہ ایک گھر بھی جو بل ادا کرتا ہے، اسے پریشانی کیوں ہوتی ہے اور پری پیڈ کارڈ سسٹم کیوں نافذ نہیں کیا گیا۔

وکیل کے الیکٹرک نے بتایا کہ نظام کے لیے پالیسی بنانی ہوگی، جس پر عدالت نے کہا کہ اگر آج سے کام شروع کیا جائے تو مکمل نظام پانچ سال بعد ہوگا، لہٰذا ایسا نظام بنایا جائے کہ کارڈ کے بغیر صارف بجلی استعمال نہ کر سکے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو عدالتی تجاویز پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا