علی محمد خان اور عادل بازئی نے عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا

0
219

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر علی محمد خان اور عادل بازئی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

علی محمد خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور سے استعفیٰ سپیکر آفس میں جمع کروایا۔

دوسری جانب عادل بازئی، جو تخفیف غربت، اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کمیٹیوں کے رکن تھے، نے بھی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ سپیکر کو بھجوا دیا اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا