سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کوٹلی بھاگو کے ایک گھر میں دھواں بھر جانے کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث گھر میں جنریٹر چلایا گیا تھا جس کا دھواں کمرے میں بھر گیا اور حادثہ پیش آیا۔





