بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کمانڈو شہید

0
170

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا کمانڈو شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل شاہ ریاض ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہے تھے کہ میرانشاہ روڈ پر گل زمان مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں شاہ ریاض موقع پر شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

چند روز قبل بھی دہشت گردوں نے بنوں کے تھانہ ہوید کے پولیس اہلکار رافید کو شہید اور ایک اہلکار کے بیٹے کو اغوا کیا تھا۔ حالیہ دنوں میں ڈومیل پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے سمیت متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ضلع باجوڑ کی تحصیل مامونڈ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت یعقوب ولد محمدان جبکہ زخمی کی شناخت غنی کے نام سے ہوئی، جسے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا