سلامتی کونسل میں کانفرنس کے دوران غزہ بارے قرارداد منظور کرائی :اسحاق ڈار

0
168

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطین کے متعلق عالمی کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کے مسئلے پر بھرپور آواز بلند کی اور سلامتی کونسل میں قرارداد بھی منظور کرائی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کے پاس اقوام متحدہ کی صدارت تھی، جس دوران مسئلہ فلسطین پر پاکستان نے واضح اور مؤثر مؤقف اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یو این جنرل اسمبلی کے صدر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں جبکہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی صدارت کے دوران کئی سال بعد مسئلہ فلسطین پر سلامتی کونسل میں متفقہ قرارداد منظور ہوئی، جو اب مختلف فورمز پر بطور حوالہ استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ پاکستانی کمیونٹی، تاجروں اور صحافیوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کابل اور ڈھاکہ کے دورے کامیاب رہے، برطانیہ میں سندھ طاس معاہدے کے ماہرین اور کشمیری رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر تک قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے براہ راست پروازیں شروع ہوں گی جبکہ پاسپورٹ کے لیے ون ونڈو آپریشن بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کابل میں چین اور پاکستان کے سہ فریقی اجلاس میں افغان وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، جس میں ٹی ٹی پی پر تحفظات اور سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے معاملات زیر غور آئے، جب کہ کابل میں ریلوے لائن بچھانے پر بھی بات ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا