بھارتی آبی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت جانا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

0
172

پسرور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا ہوگا۔

پسرور اور شکرگڑھ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے، مگر قوم کا پیسہ قوم پر خرچ نہیں ہو رہا۔ حکومت اور ادارے پیشگی انتظامات کیوں نہیں کرتے؟ وزیراعلیٰ نمائشی دوروں کے بجائے عملی اقدامات کریں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی مشکل حالات میں حکومت سے تعاون کے لیے تیار ہے، مگر متاثرین کے لیے کام ہونا چاہیے، صرف تصاویر اور نمود و نمائش کافی نہیں۔

شکرگڑھ اور کرتارپور کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ تحصیل شکرگڑھ کا 35 فیصد علاقہ زیر آب ہے، متاثرین شدید مشکلات میں ہیں، حکومت فوری ریلیف فراہم کرے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت کی آبی جارحیت پر حکومت نے عالمی سطح پر مؤثر آواز کیوں نہیں اٹھائی، اور اس ثالثی کا کیا ہوا جس پر ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کی تجویز سامنے آئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا