وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے اظہار یکجہتی

0
184

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں ریلیف کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ بچوں سے اظہار شفقت کیا۔

مریم نواز شریف بچوں کے درمیان دسترخوان پر بیٹھ گئیں اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ وزیرآباد میں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، خواتین متاثرین سے مصافحہ اور گلے بھی لگایا، اور مشکل گھڑی میں پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اسی طرح انہوں نے سوہدرہ کے تلاوانہ محلے کا دورہ بھی کیا اور علاقے میں سیلابی پانی کی صورتحال اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اور محکمے مکمل طور پر متحرک ہیں اور متاثرین کے دکھوں کا ازالہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ساہیوال اور دیگر مضافاتی علاقوں میں متاثرین کی تلاش کے لیے ڈرون کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرون کی مدد سے ساہیوال میں خطرناک سیلابی ریلے میں گھرے متعدد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا