نوآکشوط: غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک جبکہ 100 لاپتا ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا، کشتی میں تقریباً 160 افراد سوار تھے۔ ریسکیو حکام نے 17 افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کشتی ایک ہفتہ قبل گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی جس میں سینیگال اور گیمبیا کے شہریوں سمیت دیگر افراد بھی سوار تھے۔ حکام نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ کشتی کا اصل رخ کس ملک کی جانب تھا۔





