ایرانی صدر نے سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کی، وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ

0
109

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کے عوام کو مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

ایرانی صدر نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمدردی کے پیغام پر شکریہ ادا کیا اور سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ایران کی حمایت اور یکجہتی کی قدر دانی کی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا اور تیانجن، چین میں ایس سی او سمٹ کے دوران ملاقات کے منتظر ہونے کا اعلان کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا