آزاد کشمیر میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے اطلاع دی ہے کہ بھارتی مقبوضہ علاقے سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑا گیا ہے، جو کنٹرول لائن چکوٹھی کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہو رہا ہے۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق مظفرآباد میں بھی دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے اور پانی کی سطح پر مسلسل نگرانی جاری ہے تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔






