گنڈا سنگھ والا: دریا ستلج کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں سیلاب بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مقام پر بہاؤ 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے، جو پچھلی تین دہائیوں میں بلند ترین سطح ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیلابی ریلے کا بہاؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ قصور اور ملحقہ علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے، اس لیے عوام حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔






