امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق نائب صدر اور اپنی سیاسی حریف کملا ہیرس کو حاصل خصوصی تحفظ ختم کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق سابق نائب صدور کو عہدے سے الگ ہونے کے بعد عمومی طور پر چھ ماہ تک سیکریٹ سروس کا خصوصی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔
جنوری میں جب سابق صدر جو بائیڈن نے اپنا عہدہ چھوڑا تھا تو انہوں نے کملا ہیرس کو حاصل خصوصی تحفظ میں جنوری 2026 تک کی توسیع کر دی تھی۔
تاہم صدر ٹرمپ نے اب اس خصوصی تحفظ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔






