ٹی 20،پاکستان کا افغانستان کو183رنز کا ہدف

0
120

شارجہ میں کھیلے جانے والے تین ملکی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 53 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ دیگر بیٹسمینوں میں صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے 21،21 رنز، فخر زمان نے 20، محمد حارث نے 15، فہیم اشرف اور صائم ایوب نے 14، جبکہ حسن نواز نے 9 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللّٰہ عمرزئی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ افغانستان کی ٹیم میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللّٰہ، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمرزئی، کپتان راشد خان، محمد نبی، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی اور فرید احمد شامل ہیں۔

سیریز میں تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات کی ہے، جو کل پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا