انٹرنیشنل باکسنگ گالا،4میڈلز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

0
160

انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی ویمنز اور مینز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 4 میڈلز اپنے نام کیے، جن میں ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

چین میں منعقدہ ایونٹ میں عائشہ ممتاز نے 48 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ ماریہ رند نے 50 کلوگرام، ملائیکہ زاہد نے 54 کلوگرام اور قدرت اللّٰہ نے اپنے ڈیبیو پر 57 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

پاکستانی ٹیم نے یہ شاندار کارکردگی بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں دکھائی، جو 15 اگست سے شروع ہو کر 30 اگست تک چین میں جاری رہے گا۔ اس ایونٹ میں 26 ممالک کی 34 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا