پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز، سیلاب سے متاثرہ شہروں میں بارش سے ندی نالے بپھرگئے، پانی آبادیوں میں داخل

0
118

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ندی نالوں میں طغیانی آگئی، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور متاثرہ علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

چنیوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دو گھنٹے سے زائد مسلسل بارش جاری ہے، جبکہ شیخوپورہ اور گرد و نواح میں تیز بارش کے باعث پانی کھڑا ہوگیا۔ جہلم شہر اور مضافات میں بارش سے ندی نالے ابل پڑے اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا۔

مسلسل بارش کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ادھر ملتان میں آج شام تک سیلاب کے بڑے ریلے کے داخل ہونے کا امکان ہے جس کے پیشِ نظر 3 لاکھ افراد کی نقل مکانی متوقع ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، 800 سے زائد کشتیوں اور ہزاروں ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ پاکستان آرمی نے بھی مثالی تعاون فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اور ضرورت پڑنے پر شگاف ڈالنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں موسلا دھار بارش کے باعث نالہ ماہل میں طغیانی آگئی، جس کے بعد نالے کے کنارے آباد بستی خالی کرالی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا