امریکا کے ساحل پر نارنجی رنگ کی نایاب شارک دریافت

0
169

واشنگٹن: امریکا کے ساحل پر نارنجی رنگ کی نایاب شارک مچھلی دریافت کی گئی ہے جو اپنی غیر معمولی رنگت اور سفید آنکھوں کی وجہ سے منفرد قرار دی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ شارک وسطی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا کے ساحل پر دیکھی گئی۔ ماہی گیر گارون واٹسن نے تورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب مچھلی کے شکار کے دوران اپنی بوٹ کے پاس یہ غیر معمولی شارک دیکھی۔

ماہی گیر کے مطابق مچھلی کی لمبائی 6 فٹ 6 انچ تھی، اس کے جسم کی نارنجی رنگت اور سفید آنکھوں نے اسے خوفناک اور حیران کن بنا دیا۔

ماہرین کے مطابق اس شارک کا نارنجی رنگ ایک نایاب حالت زینتھ ازم (Xanthochromism) کی وجہ سے ہے، جس میں گہرے روغن کی کمی کے باعث پیلا یا نارنجی رنگ نمایاں ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس شارک کی سفید آنکھوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں البینیزم کی علامات بھی موجود ہیں، جس کی وجہ سے میلانین نامی روغن پیدا نہیں ہوتا اور مخلوقات کی جلد، بال اور آنکھوں کا رنگ سفید ہو جاتا ہے۔

اس نایاب شارک کی تصاویر کو سمندری حیاتیات کے ایک معروف جریدے میں بھی شائع کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا