پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی 4 سالہ اجازت مل گئی

0
132

اسلام آباد: پاکستان کو امریکا میں مچھلی اور سمندری مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ اجازت 4 سال کے لیے دی گئی ہے جو پاکستانی سی فوڈ کے معیار کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

ان کے مطابق پاکستانی فشریز امریکی معیار پر پوری اتری ہیں جس سے سمندری مصنوعات کی برآمدات میں تسلسل ممکن ہوگا اور برآمدات کو استحکام ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان نے 2 لاکھ 42 ہزار ٹن مچھلی برآمد کی جس سے 489 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا، جبکہ آئندہ سال 600 ملین ڈالر کی برآمدات کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا