کے پی میں تعلیمی سال دو سمسٹرز پر مشتمل، نیا کیلنڈر جاری

0
139

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی کیلنڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں تعلیمی سال اب دو سمسٹرز پر مشتمل ہوگا۔

ابتدائی طور پر سمسٹر سسٹم پرائمری سے مڈل تک کی کلاسز پر لاگو ہوگا۔ سمر زون میں فال سمسٹر یکم ستمبر سے 31 دسمبر اور اسپرنگ سمسٹر 16 جنوری سے 31 مئی تک ہوگا۔ ونٹر زون میں فال سمسٹر یکم اگست سے 22 دسمبر اور اسپرنگ سمسٹر یکم مارچ سے 30 جون تک جاری رہے گا۔

تعطیلات کے حوالے سے سمر زون میں یکم جنوری تا 15 جنوری اور یکم جون تا 31 اگست جبکہ ونٹر زون میں یکم تا 31 جولائی اور 16 دسمبر تا 28 فروری تعطیلات ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا