لاپتا افراد کیلئے احتجاج، بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل، ٹرین آپریشنز بند

0
146

بلوچستان میں لاپتا افراد کے دن کے موقع پر صوبے بھر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروسز معطل کر دی گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات متوقع احتجاج کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ صوبے کے 36 اضلاع میں تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروسز 6 اگست سے بند ہیں

، تاہم آج صبح کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں مکمل معطلی کر دی گئی جس سے طلبہ، تاجر اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کوئٹہ چیمبر کے سابق صدر آغا گل خلجی نے کہا کہ انٹرنیٹ بندش سے ایران، چین اور دیگر صوبوں کے ساتھ تجارتی روابط منقطع ہو گئے ہیں اور تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ طلبہ نے بھی شکوہ کیا کہ آن لائن تعلیم اور تیاری ممکن نہیں رہی۔

دوسری جانب کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروسز بھی سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر بند رہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سے انٹرنیٹ کی بحالی پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا