عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 447 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں اس اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی فوری طور پر ظاہر ہوئے اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 172 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے کا نیا ریکارڈ قائم کر گیا۔






