یمن،اسرائیلی فضائی حملے ، حوثیوں کے وزیر اعظم سمیت متعدد وزرا ،جاں بحق

0
174

الجزیرہ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی کارروائی میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الراہوی سمیت متعدد وزرا جاں بحق ہوگئے۔ حوثیوں نے تصدیق کی کہ احمد الراہوی اور دیگر اراکین جمعرات کو حکومت کی معمول کی ورکشاپ کے دوران نشانہ بنائے گئے۔

حوثیوں کے بیان کے مطابق وزیراعظم اور وزرا گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے کہ حملہ ہوا۔ یمن کے صدر کے دفتر نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے احمد الراہوی کی شہادت کا اعلان کیا۔

اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صنعا میں حوثیوں کی فوج کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کے حملوں کے جواب میں حوثیوں کی جانب سے راکٹ داغے گئے اور بحیرہ احمر میں مغربی ممالک کے جہاز بھی نشانہ بنے۔ حملے سے قبل صنعا میں 10 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔

حوثیوں کے زیر کنٹرول یمن میں ملک 2014 سے دو حصوں میں تقسیم ہے، اور اسرائیل کے حالیہ حملوں میں شدت دیکھی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا