بہن پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال قید اور جرمانے کی سزا

0
152

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی جینڈر بیسڈ وائلنس عدالت نے تیزاب گردی کے مقدمے میں ملزم محمد رمضان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

مزید برآں، متاثرہ خاتون کے دو بیٹوں کو زخمی کرنے کے جرم میں ملزم کو 4، 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2022 میں اپنی بہن پر تیزاب پھینکا اور متاثرہ خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے دوبارہ تشدد کیا، جبکہ خاتون کے بیٹوں کو چھری کے وار سے زخمی بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا