بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں فٹنگ پارہ میں کتے کے بھونکنے پر جھگڑا خونریز واقعے میں بدل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ سجیت خالقو اپنے پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا کہ کتے نے ایک شخص پر بھونکا، جس پر دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی اور نوبت دھمکیوں تک پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد سجیت جب رشتہ دار کے گھر کھانے پر جا رہا تھا تو ملزمان نے اسے گھیر کر کلہاڑی کے وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا رشتہ دار بھی زخمی ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان پرانی دشمنی بھی موجود تھی جس نے اس تنازع کو مزید بھڑکا دیا۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔





