سڈنی میراتھون، پاکستانی رنرز کی شاندار کارکردگی

0
139

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والی میراتھون میں پاکستانی رنرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی علی زیدی نے 3 گھنٹے 5 منٹ 33 سیکنڈ میں سب سے تیز پاکستانی رنر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اسلام آباد کے بلال احسن نے 3 گھنٹے 15 منٹ میں دوڑ مکمل کی۔ فہد مختار نے 3 گھنٹے 29 منٹ میں اپنی ساتویں ورلڈ میجر میراتھون مکمل کی اورمحمد جنید نے 4 گھنٹے 4 منٹ میں دوڑ ختم کی۔ کراچی کے فیصل شفیع نے لائٹ ملٹری لباس میں 3 گھنٹے 40 منٹ میں میراتھون مکمل کر کے پاکستان آرمی کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس ایونٹ میں 10 پاکستانی خواتین نے بھی حصہ لیا جن میں پاکستانی نژاد برطانوی ہما رحمن نے 3 گھنٹے 38 منٹ میں فاصلہ مکمل کیا۔ مجموعی طور پر 36 پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی رنرز شریک ہوئے اور 16 رنرز نے 42.195 کلو میٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے سے کم وقت میں طے کیا۔ ایونٹ میں ایتھیوپیا کے ہیلیمریم کیروس نے مردوں میں جبکہ سیفان حسن نے خواتین میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا