دنیا کی ممکنہ پہلی انسانی بستی کے آثار دریافت

0
182

ماہرین آثار قدیمہ نے ترکی میں میندک تپہ میں ایک قدیم اسٹرکچر دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر دنیا کی اولین انسانی بستی ہو سکتی ہے۔ یہ مقام گوبیکلی تپہ کے قریب سانیلورفا ضلع میں واقع ہے، جو زمانہ قدیم کی بستیوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

گوبیکلی تپہ کے برعکس میندک تپہ میں مستطیل پتھروں کی تعمیراتی ساخت اور بیضوی اسٹرکچر دریافت ہوئے ہیں، جن میں پتھریلی دیواریں اور نقاشی سے مزین ظروف کے ذرات شامل ہیں۔ اس دریافت سے ایک منظم معاشرے کی موجودگی کا اشارہ ملتا ہے جو پیچیدہ تعمیراتی اور فنکارانہ صلاحیت رکھتا تھا۔

میندک تپہ پر کھدائی 2024 میں شروع ہوئی تھی اور اس وقت سے محققین نے اس بستی کی اہم معلومات حاصل کی ہیں۔ پراجیکٹ کے ماہر ڈاکٹر نیسمی کاریل کے مطابق یہ مقام خطے میں اولین بستی کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا