عارف والا میں دریائے ستلج کے سیلاب میں بلاڑہ ارجنکا کے علاقے میں ایک بارات پھنس گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دلہا اور باراتیوں کو محفوظ نکالا۔
ریسکیو ٹیم نے کشتیوں کے ذریعے باراتیوں کو ان کے منزل مقصود تک پہنچایا، جبکہ باراتیوں نے بروقت امداد فراہم کرنے پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔






