بیوی ، ساس قینچی کے وار سے قتل

0
110

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے روہنی میں ایک شخص نے معمولی گھریلو تنازع پر اپنی بیوی اور ساس کو قینچی کے وار سے قتل کر دیا۔ جھگڑا چند روز قبل بیٹے کی سالگرہ پر تحائف کے تبادلے کے معاملے پر ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق فلیٹ سے 63 سالہ کسوم اور 34 سالہ پریا سہگل کی خون آلود لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ ملزم یوگیش سہگل کو گرفتار کر کے اس کے خون آلود کپڑے اور واردات میں استعمال ہونے والی قینچی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ملزم اس وقت بے روزگار تھا اور واردات کی بنیادی وجہ گھریلو تنازع سامنے آئی ہے۔

پریا کے بھائی کے مطابق ان کی والدہ بیٹی اور داماد کے درمیان صلح کرانے گئی تھیں، مگر بدقسمتی سے دونوں قتل ہو گئیں۔ پولیس نے جائے وقوع سے فارنزک شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا