مودی کی ہٹ دھرمی امریکا سے تعلقات کو لے ڈوبی

0
103

نئی دہلی: امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہٹ دھرمی نے امریکا سے تعلقات کو متاثر کیا۔ رپورٹ میں واشنگٹن اور نئی دہلی کی اہم شخصیات کے انٹرویوز کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد نہ کرنے کے سبب دونوں رہنماؤں کے تعلقات میں تناؤ بڑھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے 17 جون کو مودی کو فون کرکے پاک بھارت جنگ رکوانے پر بات کی اور فخریہ انداز میں بتایا کہ پاکستان انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کر رہا ہے۔ ٹرمپ چاہتے تھے کہ مودی بھی انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کریں، تاہم مودی نے کہا کہ جنگ بندی امریکی مداخلت کے بغیر بھارت اور پاکستان نے خود کی تھی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور مودی کے درمیان یہ تنازع نہ صرف ذاتی تعلقات بلکہ امریکا اور بھارت کے تجارتی مذاکرات پر بھی اثر انداز ہوا، یہاں تک کہ ٹرمپ نے اپنا بھارت کا دورہ بھی منسوخ کر دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا