اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب کے بارے میں مطلع کیا ہے۔
وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کیا کہ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر سیلاب کا خطرہ ہے۔ خطرے کی شدت یکم ستمبر صبح 8 بجے سے متوقع ہے۔
وزارت آبی وسائل نے متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو سیلاب الرٹ جاری کر دیا ہے اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔






