وفاقی حکومت نے 6 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

0
378

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 6 ستمبر بروز ہفتہ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت تمام سرکاری اور نجی ادارے، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم کی منظوری کے بعد ملک بھر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی شعبوں پر ہوگا تاکہ شہری اس پرمسرت موقع کو بھرپور طریقے سے منا سکیں۔

حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ تعطیل کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور عوامی اجتماعات میں نظم و ضبط برقرار رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا