بھارت نے بگلیہار اور سلال ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے، پاکستان کو سیلابی خطرے سے آگاہ

0
193

بھارت میں شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے بعد بگلیہار اور سلال ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریا میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے۔

بھارت نے ایک بار پھر ہائی کمیشن کے ذریعے پاکستان کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں سے پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس کے باعث دریا میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

پاکستان کی وزارتِ آبی وسائل نے بھارتی مراسلہ موصول ہونے کے بعد فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا