پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے کلینک آن بوٹس سروسز کا آغاز

0
125

لاہور: پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تاریخ میں پہلی بار ’’کلینک آن بوٹس‘‘ سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کشتیوں پر ہسپتال قائم کیے گئے ہیں، اور پنجاب ہیلتھ ٹیم صوبے بھر کے متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہے۔

مریم نواز شریف فلڈ ریلیف کیمپوں میں خاص طور پر خواتین اور بچوں کے علاج کے لیے پرعزم ہیں۔ سیلاب متاثرہ اضلاع میں خواتین اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے مربوط پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں 968 کلینک آن ویل اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

حاملہ خواتین کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹر اور عملہ موجود ہے جبکہ ہر فلڈ کیمپ میں ملٹی وٹامن، سینٹری کٹس اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔ حاملہ خواتین کو بروقت علاج کے لیے رورل ایمبولینس سروس بھی دستیاب ہے۔

بچوں کے علاج کے لیے روزانہ کیمپوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز دورہ کر رہے ہیں، اور نومولود بچوں کی ویکسی نیشن کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

فلڈ ریلیف کیمپوں میں کیڑوں کے کاٹنے، سکن انفیکشن، پیٹ کی بیماریوں، ہیضہ اور ملیریا کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اور او آر ایس، اینٹی بائیوٹک اور دیگر ضروری ادویات کی کافی مقدار موجود ہے۔ کیمپوں میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی اسکریننگ اور ازالے کے لیے بھی علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا