چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا قطر کا دورہ

0
119

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطح فوجی تعاون کمیٹی کے دوسرے دور کے اجلاس میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع قطر شیخ سعود بن عبد الرحمن اور قطری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد المنال سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور علاقائی و عالمی امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس نے پاکستان اور قطر کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔

قطری سول و عسکری قیادت نے خطے میں استحکام کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قبل ازیں قطری افواج کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا