بیوی نے سموسہ نہ لانے پر شوہر کی درگت بنا دی

0
174

بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں پلیبھِت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں بیوی نے سموسہ نہ لانے پر شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق سنگیتا نے شوہر شیوم سے کام سے واپسی پر سموسہ لانے کو کہا تھا، لیکن بھول جانے پر ناراض ہو گئی اور اگلے دن اپنے گھر والوں کے ساتھ شوہر کے خلاف کھلی پنچایت بٹھا کر تشدد کیا۔

شوہر کی والدہ نے واقعے کے بعد پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی جس میں سنگیتا کے والدین اور ماموں کو بھی شامل کیا گیا، اور شدید تشدد کے الزام میں قانونی کارروائی شروع ہو گئی۔ یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور گھریلو تنازعات کی نوعیت اور سماجی اثرات پر بحث کو جنم دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا