بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور 4.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے 21 مفاہمت کی یادداشتوں (MOUs) پر دستخط کر دیے گئے۔ اس موقع پر ہائی ٹیک، زراعت، میڈیکل، کیمیکل، آئرن اسٹیل، شمسی توانائی اور الیکٹرک وہیکلز کے شعبوں میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے معاہدے بھی ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک 2.0 کا آغاز ہو رہا ہے، جس سے زراعت، ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ پاکستان کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اور معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔ وزیراعظم نے چین کو پاکستان کا مخلص دوست قرار دیا اور ہر مشکل گھڑی میں تعاون کا اعتراف کیا۔





