قازقستان کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

0
132

اسلام آباد: قازقستان کے وزیر خارجہ مرات تورتلو آئندہ ہفتے 8 اور 9 ستمبر کو بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر بحری امور جنید انور چوہدری سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک بحری تجارت، سمندری معیشت، فری زونز میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر معاہدے کریں گے۔ پاکستان اور قازقستان ایس آئی ایف سی کے ذریعے تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی شراکت داری کے فروغ پر بھی بات چیت کریں گے اور بندرگاہوں، نقل و حمل اور سمندری معیشت میں تعاون بڑھانے کے اقدامات کو عملی شکل دی جائے گی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا