قوم سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل

0
142

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہمیشہ بلارنگ و نسل دوسروں کی مدد میں پیش پیش رہے ہیں اور فلاحی کاموں میں دنیا کے عطیات دینے والے بڑے ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مخیر حضرات مفت علاج، دسترخوان اور ایمبولنس سروس جیسی خدمات فراہم کر رہے ہیں جو ہماری سماجی و اسلامی روایات کی عکاس ہیں۔ حکومت بھی بے نظیر انکم سپورٹ، بیت المال، زکوٰۃ اور دیگر فلاحی اسکیموں کے ذریعے لاکھوں افراد کی مدد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام اشیائے خور و نوش، چھت اور علاج کے منتظر ہیں، جن کی امداد کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور فوج مل کر کام کر رہی ہیں۔ شہباز شریف نے عوام اور بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ ریلیف و بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ قوم مل کر ایک باوقار اور مضبوط مستقبل کی جانب بڑھ سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا