آٹے کی قلت، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں  گندم کے استعمال پر پابندی عائد

0
181

لاہور: حکومت پنجاب نے انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام دفعہ 144(6) کے تحت کیا گیا ہے اور 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ صوبے میں فیڈ ملز کے پاس موجود گندم صرف آٹے کی تیاری کے لیے فلور ملز میں استعمال کی جائے گی تاکہ روٹی اور دیگر خوراک کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ پابندی کی اطلاع سرکاری گزٹ، اخبارات اور دیگر ذرائع سے عام کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا