قومی اسمبلی کا سیلاب اور دہشت گردی پر اجلاس، تحریک انصاف کا بائیکاٹ

0
143

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جسے پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کے ڈی نوٹیفائی ہونے پر بائیکاٹ کر دیا۔ کورم کی نشاندہی پر سپیکر نے کہا کہ سیلاب اور دہشت گردی جیسے قومی مسائل پر بات کے دوران کورم پوائنٹ آؤٹ کرنا مناسب نہیں۔

رولز معطل کر کے وقفہ سوالات موخر کیے گئے اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاست برائے سیاست نہیں ہونی چاہیے اور پی ٹی آئی کا لیڈر عدالتی فیصلوں کے بعد باہر آئے گا۔ وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ بلوچستان سے احتجاج کرنے والے افراد مذاکرات سے انکار کر رہے ہیں اور کچھ مطالبات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بونیر میں 236 افراد ہلاک ہوئے اور این ڈی ایم اے کی مدد ناکافی تھی، اس لیے اسمبلی سے بائیکاٹ کیا گیا۔ سپیکر ایاز صادق اور وفاقی وزراء نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے لیے یکجا ہے اور احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد قبول نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا