لاہور کی مقامی عدالت نے جوئے کی ایپ کے کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سماعت کی اور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کی اور حکم دیا کہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ 8 ستمبر کو پیش کیا جائے۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔




