امریکا کیلئے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن

0
170

امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ کئی سال بعد امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی ٹیم ہفتے کے روز کراچی پہنچ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف اے اے کے حکام پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا سیفٹی آڈٹ کریں گے، جس میں ایر آردیننس، پائلٹ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈز سمیت مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹیم کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کا بھی دورہ کرے گی۔

امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کے لیے پاکستانی ایئرلائنز کو کیٹیگری ون اسٹیٹس حاصل کرنا ضروری ہے۔ سی اے اے اور پی آئی اے کو امید ہے کہ آڈٹ میں کامیابی کے بعد آئندہ سال امریکا کے لیے براہ راست پروازیں بحال کی جا سکیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا