مالاکنڈ میں گھریلو تنازع خون میں بدل گیا

0
161

مالاکنڈ – ضلع مالاکنڈ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈ میں گھریلو جھگڑے نے خونریز شکل اختیار کر لی، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، سسر اور دیگر تین افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے سسر کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اس کی بیوی اور سسر بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا