ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ایران جانے کی کوشش کرنے والے 60 افراد گرفتار

0
266

کوئٹہ – وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 60 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے، جن میں 19 کا تعلق مالاکنڈ، 16 کا بنوں، 9 کا گوجرانوالہ، 9 کا لوئر دیر، 3 کا اپر دیر اور 2 کا تعلق مردان سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جیوانی کے مقام پر روک کر حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق چار مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ نوجوانوں کو خطرناک اور غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جانے سے روکا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا