سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر کی رات پاکستان بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا، جو رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو کر ایک بج کر 55 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔ یہ منظر پاکستان سمیت ایشیا، افریقہ اور یورپ کے کچھ حصوں میں دکھائی دے گا اور ننگی آنکھ سے دیکھنا بالکل محفوظ ہے۔ سپارکو نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس نایاب فلکیاتی مظاہرے کا مشاہدہ کریں اور فلکیاتی کلبوں کی سرگرمیوں میں بھی شریک ہوں۔




