کورونا کے بعد ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافہ، ویکسین لگوانے والے زیادہ متاثر ہوئے

0
206

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وبا کے بعد امراضِ قلب خصوصاً ہارٹ اٹیک کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وبا سے پہلے سالانہ ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار مریض ایسے ہوتے تھے جنہیں فوری انجوگرافی یا بائی پاس کی ضرورت پیش آتی تھی، لیکن 2021 سے 2024 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر ڈھائی سے تین ہزار سالانہ تک پہنچ گئی۔ اگرچہ جدید سہولیات کی بدولت اموات کی شرح میں کمی آئی ہے، تاہم تشویش ناک بات یہ ہے کہ اب نوجوان مریضوں میں ہارٹ اٹیک اور شرحِ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا نے بالواسطہ طور پر دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھائے ہیں۔ وبا کے دوران طرزِ زندگی، خوراک، جسمانی سرگرمی اور ذہنی دباؤ کے مسائل نے بھی صورتحال کو مزید سنگین بنایا۔ کورونا سے پھیپھڑوں کے بعد دل سب سے زیادہ متاثر ہوا اور بعض مریضوں میں دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی، ہائی بلڈ پریشر اور پٹھوں کی کمزوری جیسے اثرات سامنے آئے۔

ویکسین کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں میں ہارٹ اٹیک کے کیسز ضرور زیادہ رپورٹ ہوئے لیکن اس کی براہِ راست وجہ ویکسین قرار دینا درست نہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ویکسین نے بڑی تعداد میں جانیں بچائیں، جبکہ زیادہ تر اثرات عارضی تھے۔

ادھر کراچی میں صرف 2024 کے دوران لگ بھگ دس ہزار ہارٹ اٹیک مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ گروپ بھی ایک اہم عنصر ہے، کیونکہ نان O بلڈ گروپ رکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کے امکانات زیادہ دیکھے گئے۔ عالمی سطح پر ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسین کے ابتدائی مرحلے میں کیسز بڑھے، تاہم تیسری ڈوز کے بعد ان میں کمی آنا شروع ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا