ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپلز معطل

0
148

میٹرک امتحانات میں خراب نتائج پر خیبر پختونخوا کے ورکرز ویلفیئر بورڈ نے 15 اسکولز کے پرنسپلز کو معطل کردیا۔

معطل ہونے والوں میں ورکنگ فولکس گرائمر اسکول اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا، ہری پور ٹو، حطار، کرک، کوہاٹ ون، کوہاٹ ٹو، پشاور ٹو، مردان، شہباز عزمت خیل، صوابی، سوات، تحت بائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول کے پرنسپلز شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق معطل پرنسپلز کی ذمہ داریاں عارضی طور پر وائس پرنسپلز اور سینیئر اساتذہ کو سونپ دی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا