اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق متعلقہ اراکین پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی کے خلاف ووٹنگ جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
منحرف اراکین کی تصاویر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔




