دریا کے قریب قائم نجی سوسائٹیز کے گرد گھیرا تنگ

0
139

شرقپورشریف میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 33 سال بعد آنے والے تباہ کن سیلاب میں انڈیا کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث نقصان ہوا، لیکن فوج اور سول اداروں نے مل کر کام کیا۔ پنجاب حکومت متاثرین کو جانوروں کی خوراک، ادویات اور راشن فراہم کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر متاثرین کی مدد کر رہی ہیں اور صوبائی حکومت دریا کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ نجی سوسائٹیز جو دریا کے قریب بن رہی ہیں، ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی دستیابی کم ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کریں۔ پانی اترنے کے بعد نقصانات کا جائزہ لے کر ریلیف پیکیج بھی دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا